the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات کرنے کلکٹر جی کشن کی عہدیداروں کوجائزہ اجلاس میں ہدایت،زارئن کیلئے درگاہ شریف میں طعام کا خصوصی اہتمام، سجادہ نشین خسروپاشاہ کا بیان
ورنگل 13؍ڈسمبر (اعتماد نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر جی کشن نے کہا کہ قاضی پیٹھ کے سالانہ عرس تقاریب کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات انجام دیئے جائیں گے۔ مسٹر کشن نے آج یہاں ضلعی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ انتظامات میں کسی بھی طرح کی کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ورنگل کی جانب سے 19تا 23؍ڈسمبر تک پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے انتظامات اور خصوصی طورپر 5ٹراکٹروں کو مقرر کریں درگاہ شریف کے احاطہ میں جھاڑیوں کی کٹوائی اور صفائی کا معقول انتظام کریں ۔ برقی کی سربراہی کا خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ ڈی ایم اینڈ ایچ او کو ہدیت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر مستقل طور پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لائیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ آر ٹی سی بسوں کا ورنگل تا قاضی پیٹھ تک خصوصی انتظام کریں۔ اس موقع پر موجود رکن اسمبلی مسٹر ونئے بھاسکر نے کہا کہ دو لاکھ سے زائد زئراین یہاں بلالحاظ مذہب ملت بڑے عقیدت سے زیارت کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ریاست تلنگانہ کی آمد کے بعد پہلی بار تلنگانہ ریاست میں عرس تقاریب ہونے جارہے ہیں اس لئے یہاں پر خصوصی انتظامات انجام دینے کی خواہش کی۔ عرس تقاریب کے انتظامات کی نگرانی کیلئے ڈی آراو مسٹر کرن کو متعین کیا گیا۔ سیول سپلائز کے عہدیداروں کو یہاں پر مقرر کرکے راشن کی فروخت کی انتظام کرنے کی اور پولیس کا معقول بندوبست کرنے کی خواہش کی۔ ٹرافک پولیس کو معین کرنے اور صندل مالی کے جلوس کے موقع پر خصوصی پولیس دستوں کو تعنیات کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس عرس تقاریب میں ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھرراؤ، نائب وزرائے اعلیٰ جناب محمد محمود علی ، ڈاکٹر ٹی راجیا شرکت



کریں گے۔ ضلع انتظامیہ سے متعلقہ عہدیداران، ارکان اسمبلی، بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ اس دوران قاضی پیٹھ احاطہ درگاہ شریف میں جناب مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشاہ سجادہ نشین و سابق صدرنشین وقف بورڈ نے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی پیٹھ درگاہ میں داغ دوزی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ مسجد ہذا میں رنگ روغن ، وضوکرنیکے حوض کی صفائی کا کام جاری ہے۔ مرد و خواتین کیلئے الگ الگ بیت الخلا،حمام خانے جدید طرز کے بنائے گئے ہیں۔ احاطہ درگاہ شریف میں صفائی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال عرس کے موقع پر تقریباً دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ابھی سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب خسروپاشاہ نے بتایاکہ عرس کے موقع پر ہر سال زائرین کیلئے تین وقت صبح دوپہر اور رات کے طعام کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عرس کے بعد بھی سال بھر رات کے کھانے کا مفت انتظام کیا جانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑھتی زائرین کی تعداد کے پیش نظر اسطرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ عرس کے بعد بھی ہر روز رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ خسروپاشاہ نے بتایا کہ عرس تقاریب کے انتظامات کی بہتر انجام دہی کیلئے مقامی رکن اسمبلی مسٹر ونئے بھاسکر نے درگاہ شریف میں تشریف لاکر تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی سے زارئن کے آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ عرس کے موقع پر سید شجاعت اللہ حسینی خلیفہ درگاہ قاضی پیٹھ کی انگریزی میں تحریر کردہ کتاب ’’ دا وے آف پیاراڈائس‘‘(جنت کا راستہ)کی رسم اجراء انجام دی جائے گی۔ ملک کے مختلف ریاستوں سے حمدیہ، نعتیہ، منقبتی کلام سنانے والے قوالوں کی آمد بھی ہوچکی ہے۔ مہاراشٹرا، پونے اور حیدرآباد سے زائرین کی کثیر تعداد ابھی یہاں مقیم کئے ہوئے ہیں۔ خسروپاشاہ نے عرس تقاریب کو کامیاب بنانے کیلئے تمام زائرین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ والنٹرس کو چوکنا رہنے اور زائرین کی ہر طرح کی مدد کرنے کی خواہش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.